5 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:5
لاہور: ایئرپورٹ پر مسافر سے 16 کلو گرام ہیروئن برآمد
اے آر وائی - لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لاہور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی فورس نے عثمان نامی شخص کو گرفتار کیا اور 16 کلو سات سو گرام ہیروئن برآمد کرلی جس کی مالیت 15کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
عثمان بیوی اور بیٹی کے ہمراہ لاہور سے دبئی کے راستے ملائیشیا جارہا تھا۔ ہیروئن کو تین بیگوں میں بھرا گیا تھا جو اے ایس ایف نے قبضے میں لے لی ہیں ۔