5 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:49
جلوسوں کو مانیٹر کرنے کیلئے خود دورے کررہا ہوں، وسان
اے آر وائی - وزیر داخلہ سندھ ،منظور وسان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوسوں کو مانیٹر کرنے کیلئے خود دورے کررہا ہوں، سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں ۔
سکھر ایئرپورٹ پر پریس کانفرنسمیں ان کا کہنا تھا کہ سکھر اہم ضلع ہے جہاں 47 جلوس نکالے جاتے ہیں اس لئے پولیس کے جوانوں کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس نصب کردئیے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کئی دہشتگرد پکڑے ہیں جنہیں وقت آنے پر ظاہر کیاجائیگا۔ پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اگرصدر کیخلاف کوئی سازش کی گئی تو سندھ کچھ اور بھی سوچ سکتا ہے۔