تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:57

کوٹ رادھا کشن : دو لڑکیوں کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا گیا

اے آر وائی - کوٹ رادھا کشن میں رات گئے دو لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا۔پولیس نے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔



اطلاعات کے مطابق نواحی گاؤں بھمبہ کی رہائشی رخسانہ بی بی اور فرزانہ بی بی رات کمرے میں سوئی ہوئی تھیں کہ نا معلوم افراد نے کمرے میں داخل ہو کر ان کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقتولہ فرزانہ اور رخسانہ کے والد یوسف کی درخواست پر آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تاحال کوئی ملزم گرفتار ہوسکا ہے نہ قتل کی وجوہات معلوم ہو سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.