تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:21

کوہاٹ میں شرپسندوں نے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران تین راکٹ فائر

اے آر وائی - کوہاٹ میں دسویں محرم الحرام کے دن شرپسندوں نے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران تین راکٹ فائر کیے ، جس میں ایک راکٹ غلہ منڈی میں گرا جس سے دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جبکہ دوسرا راکٹ گڑھی عطا خان میں ایک نجی اسکول میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تیسرا راکٹ محلہ سکندر خان شہید میں ایک گھر میں گرا جس سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگیا۔



بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے درہ آدم خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فائرنگ کی جبکہ ہیلی کاپٹر سے بھی شیلنگ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.