7 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:31
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مبینہ طور پر جڑواں بچے تبدیل
اے آر وائی - پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مبینہ طور پر جڑواں بچے تبدیل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ والدین کا دعویٰ ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے بیٹے کو بیٹی سے تبدیل کردیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں بیٹے اوربیٹی کی جڑواں ولادت ہوئی لیکن انھیں دو بیٹیاں حوالے کردی گئیں، ان کا کہنا ہے کہ انھیں فوری طور پر ان کا بیتا واپس کیا جائے۔
دوسری جانب اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رحیم آفریدی کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو آج صبح سے اپنا کام شروع کریگی۔ ڈکٹر رحیم کے مطابق والدین کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے جس کے بعد کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی۔ عملے کا کوئی رکن اس واقعے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔