7 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:49
لاہور:ڈبل سواری پر پابندی ختم، اہلیان کراچی ابھی صبر کریں
اے آر وائی - لاہور میں ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ کراچی سمیت سندھ کے عوام کا فیصلہ آج ہوگا۔ ملک کے بڑے شہروں میں محرم الحرام کی وجہ سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے یوم عاشور کے بعد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔