7 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:17
مٹیاری:مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے7جاں بحق
اے آر وائی - قومی شاہراہ مٹیاری پر سی این جی سے چلنے والی مسافر وین کا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دو بچوں سمیت سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بدقسمت مسافر وین شہداد پور سے حیدرآباد جا رہی تھی کہ قومی شاہراہ پر مٹیاری کے قریب گاڑی کا گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وین کو لپیٹ میں لے لیا بدقسمت گاڑی میں تیئس افراد سوار تھے۔ وین گنجائش سے کہیں زیادہ بھری ہوئی تھی۔ آگ سے دو بچوں سمیت سات افراد زندہ جل گئے جبکہ سولہ مسافر زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمیوں میں سے کئی افراد کا تعلق شہداد پور سے ہے۔