تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:8

کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر

اے آر وائی - صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں آج دوسرے روزبھی سردی کی شدت برقرار ہے۔ وادی کوئٹہ میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا ۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے چار درجے گرگیا جبکہ زیارت، قلات اور کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی سات درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے شمالی علاقے اگلے چند روز کے دوران سر ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.