8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:8
رکشہ ڈرائیورکی ٹریفک وارڈن کےتشدد سےدل برداشتہ ہوکرخودکشی
اے آر وائی - فیصل آباد میں رکشہ ڈرایئور شوکت علی ٹریفک وارڈن کے تشدد سے دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔
فیصل آباد میں رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس وارڈن کے تشدد اور گالیاں دینے سے دل بر داشتہ ہوکر نیند کی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ہے بتایا جاتا ہے رکشہ ڈرائیور شوکت علی کا پولیس وارڈن جس کا نام احسان الحق بتایا جارہا ہے کے چالان کرنے پر تکرار ہوئی تو ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو گالیاں دیں جس پر اس نے بازار سے نیند کی گولیاں خرید کر کھالیں اور اپنے گھر والوں کو بھی واقعے سے مطلع کردیا۔ رکشہ ڈرائیور کے محلہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ ایک شریف آدمی تھا۔
ادھر رکشہ ڈرائیور شوکت کے لواحقین اور محلہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریز کررہی ہے ،ان کا کہنا ہے اگر پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو پولیس کے خلاف ہڑتال کریں گے۔