تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:51

گجرات: ایک بوری چاول کیلئے بھائی اور بیوی قتل

اے آر وائی - گجرات کے گاؤں متیانوالہ میںملزم نے ایک بوری چاول کی خاطر فائرنگ کرکے اپنے بھائی اوربیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔



واقعات کے مطابق ملزم الطاف نے والدین سے ایک بوری چاول مانگی تھی جس پر والدین نے انکار کیا تو ملزم نے طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر قریب کھڑا اس کا بھائی مشتاق اور بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مقتول مشتاق چھ بچوں کا باپ تھا ۔



مقتول کے دوسرے بھائی کا کہنا تھا کہ غربت نے آج انھیں اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ اس کا ایک بھائی قبر میں جبکہ دوسرا اپنی بیوی اور بھائی کے قتل کے الزام میں جیل پہنچ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.