تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:9

اداکارہ سپنا کیس: توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

اے آر وائی - عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کے خلاف اداکارہ سپنا خان کے اغوا اور مبینہ قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانہ ریس کورس لاہور کے ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔



توہین عدالت کی درخواست اداکارہ سپنا خان کے والد مشعل خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ کے خلاف اداکارہ سپنا خان کے اغوا اور مبینہ قتل کا مقدمہ درج نہیں کررہی جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔



درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او وسیم احمد کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایس ایچ او کے خلاف بھی پولیس آرڈر کی شق 155 کے تحت مقدمہ درج کرنےکے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.