9 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:24
وہاڑی: کسمن طالبہ پر ٹیچر کا تشدد،ہاتھ کا انگوٹھا توڑ دیا
اے آر وائی - وہاڑی میں پانچویں کلا س کی طالبہ پر کلاس ٹیچر کا تشدد۔ سبق یاد نہ کرنے پر ڈنڈے مار کر ہاتھ کا انگوٹھا توڑ دیا۔
گورنمنٹ گر لز ہا ئی سکول وہاڑی میں کلاس ٹیچر ارشاد فا طمہ نے ڈنڈے مار کر پانچویں جماعت کی طالبہ آمنہ انور کے ہاتھ کا انگوٹھا توڑ دیا۔ بچی نے سبق یاد نہیں کیا تھا۔ طالبہ نے گھر جا کر اپنے والد محمد انور کو ٹیچر کی مار کا بتایا۔ محمد انور بچی کو اسپتال لے گیا۔ جہاں بچی پر تشدد ثابت ہو گیا۔ محمد انور نے محکمہ تعلیم کے افسران سے شکایت کی تو انہوں نے بات سنی ان سنی کر دی۔