تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:0

بلوچستان میں مسلم لیگ ن تقسیم ، نظریاتی گروپ کا اعلان

اے آر وائی - مسلم لیگ ن بلوچستان میں اختلافات سامنے آنے کے بعد پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی بعض رہنماؤں نے نظریاتی گروپ بنانے کا اعلان کرکے کوئٹہ میں احتجاج کیا۔



احتجاجی ریلی کی قیادت میر اسد مینگل نے کی ،مظاہرین نے صوبائی رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میر اسد مینگل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے دس سال تک آمریت کا مقابلہ کیا مگر آج قربانیاں دینے والے کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا۔



مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ بلوچستان میں مخلص اور سنجیدہ کارکنوں کو نظرانداز کرنے کی پالیسی ترک کی جائے بصورت دیگرہم پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.