تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:1

جامعہ کراچی میں امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے،ترجمان

اے آر وائی - جامعہ کراچی کے ترجمان قمر رضوی نے کہا ہے کہ آج ہونے والے ڈگری کلاسز کے تمام امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے، طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ وقت پر امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔ یونیورسٹی کے ترجمان قمر رضوی نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے اور ڈگری کے ہونے والے تمام امتحانات بی اے ، بی ایس سی، ریگولر و پرائیویٹ کے پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔



ان کاکہنا تھا کہ چھتیس ہزار تین سو تریسٹھ امیدوار امتحانات میں شرکت کریں گے اور شہر میں باون امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ پرچے ملتوی نہیں کئے گئے اسیلئے طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے امتحانی مراکز پہنچ جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.