تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:1

شجاع آباد:اسکول ڈائریکٹرکا تشدد، طالبعلم چلنے پھرنے سے معذور

اے آر وائی - شجاع آباد میں پانچویں جماعت کے طالبعلم پرنجی اسکول کے ڈائریکٹر کاوحشیانہ تشدد، بچہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا۔



متاثرہ بچہ جمشید نجی اسکول میں پانچویں جماعت کا طالبعلم ہے اور اسکول ہاسٹل میں رہتا ہے۔ طلبہ کے درمیان معمولی تلخی کی پاداش میں اسکول کے ڈائریکٹر الطاف بودلہ نے جمشیدکو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے باعث سات دن گزرنے کے باوجود بھی بچہ چلنے پھرنے سے معذور ہے۔ متاثرہ بچے کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ انھیں انصاف دلایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.