تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:44

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

اے آر وائی - پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات نہ کرانے ا ور ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین بجے سہ پہراسپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ جس میں دس نئے بل متعارف کروائے جائیں گے۔



جن میں پرانے لاہور کی ثقافت کے تحفظ اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل نمایاں ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے میں آبکاری و محصولات پر تحریری سوالات توجہ دلاؤ نوٹس اورتحاریک التواء بھی شامل ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.