12 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:34
بلوچستان اسمبلی: نیٹو حملے خلاف مذمتی قرارداد منظور
اے آر وائی - بلوچستان اسمبلی نے نیٹوحملے خلاف مذمتی قرارداد منظورکرلی۔ اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کی زیرصدارت پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے پوائنٹ آف آرڈرپر اظہارخیال کرتے ہوئے نیٹو حملے کو ملکی سلامتی پر حملہ قراردیا۔
سینئر صوبائی وزیرمولانا عبدالواسع ،زمرک خان اوردیگراراکین کی جانب سے پیش کردہ مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی گئی۔ اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرعلی مددجتک کی درخواست پر صدرآصف علی زرداری کی صحت یابی کےلئے بھی دعاکی گئی۔ اراکین اسمبلی نے نیٹوسپلائی معطل رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہمیشہ کے لئے برقراررکھا جائے۔ اسمبلی کااجلاس پندرہ دسمبر کی صبح تک ملتوی کردیا۔