13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:21
کوٹ رادھاکشن:زمیندارنے ملازمت چھوڑنے پر محنت کش کو قتل کردیا
اے آر وائی - کو ٹ رادھاکشن کے نواحی گاؤں بوہڑمیں بااثر زمنیدار نے ملازمت چھوڑنے پر تین بچوں کے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔
بوہڑکارہائشی غریب محنت کش محمدحسین جو محمد وقار جو ئیہ نامی شخص کی اراضی پر کام کرتا تھا ۔ کم تنخواہ ملنے پر محمد حسین نے کام چھوڑدیا جس کا محمد وقار کو رنج تھا اس نے محمد حسین کوبہانے سے اپنے گھر بلا کر تشدد کانشانہ بنایا بعدازاں اسے گولی مارکر قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔
مقتول اپنے گھر کا واحید کفیل تھا۔ مقتول کی بیوہ ذہنی طور پرمفلوج ہے ۔ پولیس کا کہناہے واقعہ سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ نہ ہی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیاہے۔