13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:12
لاہور پولیس کی بروقت کارروائی تین دہشت گرد گرفتار
اے آر وائی - لاہور پولیس نے حساس ادارے کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد کی نشاندہی پر تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی سی پی او لاہور احمد رضا طاہر نے میڈیا کو بتایاکہ ان دہشت گردوں کو قصور،گوجرانولہ اور سیالکوٹ سے گرفتار کر کےاسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کرلیا۔دہشت گردوں نے لاہور اور سیالکوٹ میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرنی تھیں۔ ان دہشت گردوں کو حساس اداروں کی تحویل میں موجود دہشت گرد کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔