14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:13
سیکیورٹی کلیئرنس ہوتوعمران کے جلسے پر اعتراض نہیں،منظور وسان
اے آر وائی - صوبائی وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے پر اگر وفاق سیکیورٹی کلیئرنس دے دے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان اور عوام کی حفاظت کرنا اولین ترجیح ہے۔
مزار قائد پر پچیس دسمبر کو امن وامان کے حوالے سے تحفظات ہیں اس لیئے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن ہونے کی حیثیت سے ان کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ شیڈول کے مطابق ہوسکے۔ اگر وفاق سیکیورٹی کلیئر نس دے دے تو انہیں جلسے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔