14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:13
قاری شاہد کی ہلاکت،مشترکہ ٹیم تحقیقات کررہی ہے،آئی جی سندھ
اے آر وائی - آئی جی سندھ سید مشتاق شاہ نے کہاہے کہ اے وی سی سی کی کارروائی کے دوران مارے جانے والے قاری شاہد کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دید ی ہے۔ جو اس کی اہلیہ کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد اپنی رپورٹ تیارکریگی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ قاری شاہد کی اہلیہ اس وقت اے وی سی سی کی حراست میں ہے۔ جس سے تحقیقاتی ٹیم پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کی سیکورٹی پر مامور نوے فیصد گارڈز کے ہتھیار ناکارہ ہیں، اور جن کے پاس ہتھیار ہیں انہیں اس کا استعمال نہیں آتا ۔انہوں نے بتایا کہ سات بینک ڈکیتیوں کے کیسز میں سے دو کو حل کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار اور رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔