15 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:36
پشاور: 3منزلہ کارخانے کی چھت گرگئی، 2افراد جاں بحق
اے آر وائی - پشاور کے اندرون شہر ڈہکی نال بندی میں ایک تین منزلہ کارخانے کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں اور دو افراد کو زخمی حالت میں زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔
امدادی ٹیمیں ایک گھنٹے تک امدادی آپریشن میں مصروف رہیں تاہم رات کے اندھیرے اور ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کے ملبے تلے ابھی بھی دو افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کا کام دن کی روشنی میں کیا جائے گا۔