16 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:46
کراچی : تیز رفتار ٹرک جناح برج سے نیچے جا گرا
اے آر وائی - کراچی میں نیٹی جیٹی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک رکاوٹیں توڑتا ہوا جناح برج سے نیچے جاگرا جس کے نتیجے میں دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔ تیزرفتار ٹرک کیماڑی سے ماری پور کی جانب جارہا تھا۔
دونوں شدید زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ٹرک نیچے گرنے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگیا جسے کرین کے ذریعے وہاں سے ہٹایا گیا۔