تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46

راجن پور:ویگن،رکشہ میں تصادم، دو بچے جاںبحق،11زخمی

اے آر وائی - راجن پور میں ٹریفک حادثے میں اسکول کے دو طالب علم جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔



حادثے کا شکار بچے رکشے میں سوار تھے۔اور ماڈل ویلج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے جارہے تھے۔ اس دوران ان کا رکشہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ویگن سے ٹکرا گیا۔



حادثے میں دونوں بچے موقع ہی پر دم توڑ گئے جب کہ ویگن میں سوار گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ حکومت نے ہلاک ہونے والے بچوں کے ورثا کو پانچ لاکھ اور زخمی بچوں کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.