17 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:23
فیصل آباد میں گارڈ کی فائرنگ سےکسان جاں بحق
اے آر وائی - چک جھمرہ میں شوگر ملز کے گارڈ کی فائرنگ سے ایک کسان جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ کسانوں نے واقعہ کے خلاف لاش اسپتال کے باہر رکھ کے احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز مینجر سمیت نو ملازمین کو گرفتار کر لیا ۔ جس کے بعدمظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔