تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

پیرمحل: نا معلوم افراد کا سابق خاتون کونسلر پر تشدد

اے آر وائی - پیرمحل میں نا معلوم افراد نے سابق خاتون کونسل کے گھر میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے گھر کا صفایا کرگئے۔



پیرمحل کی سابق کونسلر اختر بی بی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل ان ملزمان نے ان کے بیٹے کو قتل کردیا تھا۔ مقدمہ درج نہ ہونے پر انہوں نے انصاف کے لئے حکام بالا کو درخواستیں ارسال کی، جس کی اطلاع پر مخالفین نے ان کے بال مونڈھ ڈالے اور ناک کاٹنے کی کوشش کی۔ اختر بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.