19 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:6
کرسمس پرفول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائینگے،ڈی آئی جی
اے آر وائی - ڈی آئی جی آپریشنز لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے میڈیا کو بتایا کہ کرسمس اور نیو ائیرنائٹ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ چرچوں کو کیٹگری وائز رکھا جائے گا جو زیادہ حساس ہونگے۔ انکے زیادہ سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ جبکہ واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹیکٹرز اور چھتوں پر پولیس فورس تعینات کی جائے گی تاکہ مسیحی برادری بلا خوف و خطر اپنا مذہبی تہوار مناسکیں۔