20 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:38
سکھر : شادی کہیں اور ہونے پرلڑکی کے بدلے لڑکی کا مطالبہ
اے آر وائی - سکھر میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکے والوں نے دوسری لڑکی دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ملزمان نے گھر پر دھاوا بول کر خواتین اور بچوں پر تشدد بھی کیا۔
ڈسٹرکٹ بار سکھر میں دھاریجو برادری کے اقبال دھاریجو نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس کے چاچا نے اپنی بیٹی کے رشتے کی بات خاصخیلی برادری میں کی تھی لیکن لڑکی نے اپنی پسند سے میرے بھائی سے کورٹ میرج کرلی ۔ جس پر خاصخیلی برادری کے افراد نے ان کے گھر پر حملہ کردیا اور عورتوں سمیت بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر رشتے میں انہیں لڑکی کے بدلے لڑکی نہیں دی گئی تو سخت نتائج بھگتنے ہونگے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں تحفظ فراہم کیاجائے اور خاصخیلی برادری کے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔