تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:57

پشاور: گھر میں آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق

اے آر وائی - پشاور میں مکان میں آگ بھڑک اٹھنے سے دو بچے جاں بحق اورخاتون سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

پشاور پولیس کے مطابق صدر کے علاقے میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گھر کا گیس کا چولہا کھلا رہ گیا۔



گیس کا پریشر بڑھنے سے گیس پورے گھر میں پھیل گئی ۔ خاتون خانہ نےصبح چولہا جلانے کی کوشش کی تو کچن اور گھر میں موجود گیس نے آگ پکڑلی آگ پورے گھر میں پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور عملے نے آگ پر قابو پایا۔ جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کوامدادی رضاکاروں نے اسپتال پہنچایا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.