21 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:57
اداکارہ سپناکے بھائی کو دھمکیاں، درخواست پر فیصلہ محفوظ
اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ سپنا خان کے بھائی کو دھمکیاں دیے جانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
درخواست گزار امین خان نے عدالت کو بتایا کہ انھیں اداکارہ سپنا اغوا کیس کی پیروی کرنے پر سنگین نتائج دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ مقدمے کی پیروی نہ کریں۔ اس حوالے سے پولیس کو درخواستیں دی گئیں مگر مقدمہ درج نہیں کیاجارہا۔عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے درخواست کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 24دسمبر کو سنایا جائے گا۔