تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:48

نوابشاہ : مغوی نوجوان قتل ، لاش کرکٹ گراؤنڈ سے ملی

اے آر وائی - نوابشاہ میں 24 گھنٹے قبل لاپتہ ہونے والے 20 سالہ نوجوان کی لاش کرکٹ گراؤنڈ جام صاحب سے برآمد کرلی گئی۔



پوسٹ مارٹم کے مطابق نوجوان کو گلے میں رسی کا پھندا ڈالا کر ہلاک کیا گیا۔ مقتول کے بھائی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اشوک منگل کی سہ پہر لاپتہ ہوا تھا۔ ملزمان اس کا موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی ۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.