تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:58

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیو کراچی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں اور بیٹے کو ہلاک کردیا ۔ پولیس کے مطابق نیوکراچی سندھی ہوٹل کے قریب دو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر سترسالہ امینہ اور اس کے بیٹے جاوید کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جنہیں عباسی اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے باعث پیش آیا۔ ایس پی چوہدری اسد کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔



کیماڑی جیکسن تھانے کی حدود میں ایک شخص اپنی ذاتی بندوق کو صاف کرتے ہوئے فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ جبکہ نارتھ ناظم آباد ڈینٹل کالج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تیس سالہ فرقان الحق کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کھارادر کے علاقے کپڑا گلی میں ایک دکان سے ایک شخص کی لاش ملی جسے تیز دھار آلے سے ہلاک کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.