23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:59
کراچی :موبائل فرنچائز میں فائرنگ، فوٹیج اے آر وائی کو موصول
اے آر وائی - کراچی میں موبائل کمپنی فرنچائز میں فائرنگ سے دو افراد ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیو ز نے حاصل کرلی ہے۔ اس واقعے میں ملزمان نے دکان کو آگ بھی لگادی تھی۔
شادمان ٹاون کے علاقے میں ملزمان نے موبائل کمپنی کے فرنچائز میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شارع نورجہاں تھانے کی حدود میں ناگن چورنگی کے قریب مصروف سڑک پر واقع موبائل فرنچائز میں مسلح ملزمان داخل ہوئے۔ اوراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد انہوں نے دوکان میں پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔