24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:20
سکھر: لاہور جانے والی فرید ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اترگیا
اے آر وائی - سکھر کے قریب بیگماجی ریلوے اسٹیشن پر لاہور جانے والی فرید ایکسپریس کا انجن اچانک پٹڑی سے اترگیا جس کے باعث سندھ پنجاب ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی متعدد ٹرینیں دیگر اسٹیشنز پر روک دی گئیں۔
فرید ایکسپریس کے مسافروں نے کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود انتظامیہ کے نہ پہنچنے پر ریلوے ٹریک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی جبکہ دوسری جانب دیگر اسٹیشن پر روکی گئی ٹرینوں کے مسافروں نے بھی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔