24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:47
سکھر: کاروکاری کے الزام میں خاتون قتل
اے آر وائی - پنوعاقل کے نواحی علاقے گدپور میں خاتون کو اس کے شوہر نے کاروکاری کا الزام لگاکر قتل کردیا۔ ورثا کا واقعے کےخلاف مظاہرہ۔
بائیس سالہ شہربانو کے ورثا کا سکھر پریس کلب پراحتجاج میں کہنا تھا کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے جائیداد کے تنازع پر قتل کیا اور کاروکاری کا الزام لگا دیا جبکہ لڑکی کی لاش دریائے سندھ میں بہادی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقتولہ کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں انصاف دلایا جائے۔