تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور : دورا روڈ پر فائرنگ ، حساس ادارے کا افسر جاں بحق

اے آر وائی - پشاور میں دورا روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سراج الدین جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ تھانہ یکہ توت کی حدود میں پیش آیا۔



حساس ادارے کے افسر سراج الدین مسجد میں نماز کے بعد اپنے گھر جارہے تھے، اسی دوران پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، جب طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاجا رہا تھا، تو وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔



مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج بھجوادیاگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.