تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:17

جہلم : سیکورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے والے 4دہشتگردگرفتار

اے آر وائی - چکوال میں حساس اداروں کے پانچ اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم ڈاکٹر ارشد اور ان کے تین ساتھی گرفتارکر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزم ڈاکٹر ارشد جہلم اور چکوال کے سرحدی علاقے میں روپوش تھا۔



حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرارشد اوراس کے تین ساتھیوں مظہر، اقبال اور واصف کو راولپنڈی کے نواحی علاقے سے گرفتارکرلیا۔ ملزمان سے بڑی تعداد میں خودکار اسلحہ بھی ملا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ارشدگروپ کے اب تک بارہ سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹرارشد سرگودھا کا رہائشی اور متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.