29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:8
کراچی : فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید، سب انسپکٹر زخمی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں فائرنگ سے رینجرز ایک اہلکار شہید جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ اسٹریٹ کرائم میں مزاحمت کا لگتا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق رینجرز اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے اور وہ لائٹ ہاؤس میں واقع گاڑی کھاتہ میں خریداری کی غرض سے گئے تھے۔ زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔