30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:0
ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کیخلاف مظاہرہ
اے آر وائی - کوئٹہ میں پولیس سرجن ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کے خلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
میزان چوک پر کئے گئے مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالمتین نے کی۔ مظاہرے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر باقر شاہ کا قتل سانحہ خروٹ آباد سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ انھوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں غیر جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے حقیقت دنیا پر ظاہر کی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر باقر شاہ کے قاتلوں کو منظر عام پر لایا جائے ۔