30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:19
کراچی:بجلی چوروں کیخلاف کارروائی،10ہزارغیرقانونی کنکشن منقطع
اے آر وائی - کے ای ایس سی نے کنڈا سسٹم اوربجلی چوری کے خلاف آپریشن کا آغازکردیا ہے ۔ کراچی کے علاقے تیسرٹاؤن میں کے ای ایس سی کے عملے نے پولیس کے اشتراک سے آ پریشن کے دوران دس ہزار سے زائد کنڈے اور بجلی کے غیرقانونی کنکشن منقطع کردئیے۔
آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس سے عملے کو مزاحمت کا سامنا کرناپڑا تاہم پولیس نے مشتعل مکینوں کو منتشر کردیا۔ کارروائی کے دوران بجلی کی چوری میں استعمال ہونے والا تارقبضے میں لے لیا گیا۔