30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:24
ملتان:گھریلو جھگڑا،ملزم کی بیوی اوربیٹی کوزندہ جلانے کی کوشش
اے آر وائی - ملتان میں ریلوے ملازم نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بیٹی کو کمرے میں بند کر کے کمرے کوآگ لگا دی۔
ریلوے کلرک ارشد نے گھریلو جھگڑے پربیوی اورڈیڑھ سالہ بچی کو کمرے میں بند کر کے کمرے کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر کمرے کی کھڑکی توڑ کر ماں بیٹی کو بچالیا۔ آگ سے کمرے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ وزیراعظم کی سیکیورٹی میں مصروف پولیس نے واقعے کی تفتیش کرنے یا رپورٹ درج کرنے کے بجائے فوری ڈیوٹی پر پہنچنے کو ترجیح دی۔