تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:30

کراچی:گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان

اے آر وائی - کراچی کے علاقے سائٹ میں گتے کے گودام میں آگ لگ گئی،جس پر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعدقابو پا لیا گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



کراچی کے علاقے سائٹ میں گذشتہ شب اچانک آگ لگ گئی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔



فیکٹری کے مالک نے دعوی کیا ہے کہ گودام میں تیس لاکھ روپے مالیت کا اسکریپ کا سامان موجود تھا جو جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سامنے نہ آسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.