3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:13
لاہور:مکان میں آگ لگنے سے چچا بھتیجا جھلس کر جاں بحق
اے آر وائی - لاہور میں ایک مکان میں آگ لگنے سے چجا بھتیجا جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔لاہور کے علاقے بھگت پورہ میں چار سالہ عبدالرحمن نے موم بتی جلانے کی کوشش کی تو کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔ عبد الرحمن کو بچانے کے دوران اسکا چچا بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا ۔
دونوں متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہوتی تو یہ حادثہ نہ پیش آتا ۔