تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:3

سندھ اسمبلی: فوجی عدالتیں قائم کرنے کے بیان کی مذمت

اے آر وائی - سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کے فوجی عدالتیں قائم کرنے کے بیان کی بھرپور مذمت کی گئی اور قرار داد جمعہ کے روز تک کیلئے موخر کردی۔



اسپیکر نثار کھوڑو کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن نے نواز شریف کے اس بیان کیخلاف قرار داد پیش کرنے کی اجازت طلب کی جس پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ اس قرارداد پر لوگ بحث کرنا چاہتے ہیں لہذا اس قرارداد کو فی الحال موخر کیا جائے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری اور پیپلز پارٹی کی رکن حمیراعلوانی نے کہا کہ نوازشریف تعصبانہ سوچ کو فروغ دے رہے ہیں ۔



وزیر داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل ریس پر دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندی لگانے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی نے پرائیوٹ ممبرز ڈے پر چار قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔ اسپیکر نے اجلاس چھ جنوری جمعہ کی صبح تک ملتوی کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.