3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:40
سندھ میں بلدیاتی نظام،پیپلزپارٹی ایم کیوایم کااجلاس کل ہوگا
اے آر وائی - سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی کور کمیٹی کا اجلاس کل وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جس میں صوبے میں بلدیاتی نظام پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نیا بلدیاتی نظام اتحادیوں کی مشاورت سے لانا چاہتے ہیں جو سب کو قابل قبول ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں ملکر صوبے کی ترقی کیلئے کام کررہی ہیں۔ بلدیاتی نظام بھی ایسا لانا چاہتے ہیں جو عوام کے بہتر مفاد میں ہو۔