تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:13

جھنگ:سرکاری اسکول میں آگ پھیل گئی ،3بچے جھلس گئے

اے آر وائی - تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقہ موضع پہاڑ پور میں سرکاری اسکول میں آگ لگنے سے تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔



گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول پہاڑ رشید پور جبوآنہ میں ا سکول ٹیچر نے بچوں کو شدید سردی میں آگ جلا نے کی ہدایت کی اس دوران آگ پھیل جانے سے چار سالہ حسنین رضا سمیت تین بچےجھلس کر زخمی ہو گئے۔بچوں کو ڈسٹرکٹ ھیڈ کواٹر ہسپتال جھنگ میں طبی امداد دی گئی۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول ٹیچرز اکثر شدید سردی میں بچوں کو صحن میں آگ لگانے کے کام میں لگا کر خود اندر بیٹھ جاتے ہیں۔ ای ڈی او ایجوکیشن جھنگ نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.