تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:56

ملتان میں غیر ملکیوں کا اغوا تشویشناک ہے، ایم کیو ایم

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملتان سے غیر ملکی این جی او کے اہلکاروں کے اغواء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مغویان کو فی الفور بازیاب کرایاجائے ۔



رابطہ کمیٹی نے بیان میں کہا کہ این جی او کے اہلکار سیلاب متاثرین کیلئے کام کررہے تھے ان کے اغواء سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں خراب ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا صدر وزیر اعظم واقعے کا سختی سے نوٹس لیں اور مغویوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.