22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:56
رحیم یار خان:اغوا کاروں اور پولیس میں مقابلہ 3 اغوا کار ہلاک
اے آر وائی - رحیم یار خان اغوا کاروں اور پولیس کے درمیان مقابلہ 3 اغوا کار ہلاک ایک شہری زخمی جبکہ 12 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔
رحیم یار خان پولیس کو اطلاع ملی کہ سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور سے نجی بنک منیجر کے 12 سالہ بیٹے کو گزشتہ شب اغوا کرلیا گیا ہے جس پر ڈی پی او سہیل ظفرچٹھہ نے سندھ پنجاب بارڈر کوٹ سبزل کے مقام پر ناکہ لگا کر نگرانی شروع کردی۔ایک کار کو روکنے کی کوشش کی گئی تو کار سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے تعاقب کرکے 12 سالہ مغوی اویس کو بازیاب کرا لیا جبکہ مقابلہ میں تینوں اغوا کار ہلاک ہوگئے اور ایک شہری بھی زخمی ہوا۔ ڈی پی او سہیل ظفرچٹھہ کے مطابق 2 اغوا کاروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔