23 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:51
وزیراعلٰی پنجاب کا 6 طلبا و طالبات کی بازیابی کا حکم
اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب میاں شہاز شریف نے راولپنڈی کے ایک نجی اسکول سے لاپتہ ہونے والے چھ طلبہ و طالبات کو اڑتالیس گھنٹوں میں بازیاب کرنے کا حکم دیا ہے ۔
راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو ائر پورٹ پر ضلعی انتظامیہ کے ایک اجلاس کے دوران طلباء کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے وزیر اعلٰی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ بچوں کی گمشدگی کی اطلاع ملنے کے بعد مختلف پہلووں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔