23 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:33
عمرکوٹ: تیز رفتار ٹینکر نے دس سالہ طالب علم کو کچل دیا
اے آر وائی - عمرکوٹ کے قریب چھاچھرو روڈ پر تیز رفتار پانی کے ٹئنکر نے اسکول سے گھر جانے والے دس سالہ طالب علم کو کچل دیا۔ اطلاع ملنے پر اسکول کے اساتذہ، طلباء اور مقامی لوگ بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ٹینکر کو پتھراؤ کے بعد آگ لگانے کی کوشش کی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر کو جلنے سے بچالیا۔ علاقہ مکینوں، اساتذہ اور طلبا نے سخت احتجاج کیا اور سڑک پر دھرنا دیا۔ مظاہرے اور دھرنے کی باعث چھاچھرو، مٹھی اور دیگر علاقوں کے درمیان ٹریفک دوگھنٹے تک معطل رہی۔ عمرکوٹ پولیس نے ٹینکر تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔